ہوسکتاہے اب سنگ بنیادکی تقریب میں شامل نہ ہوں،چیف جسٹس کافیصل واوڈا سے مکالمہ

ہوسکتاہے اب سنگ بنیادکی تقریب میں شامل نہ ہوں،چیف جسٹس کافیصل واوڈا سے ...
ہوسکتاہے اب سنگ بنیادکی تقریب میں شامل نہ ہوں،چیف جسٹس کافیصل واوڈا سے مکالمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں نئی گج ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے فیصل واوڈا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مہمندڈیم کے سنگ بنیادکی تاریخ تبدیل کردی،آپ نے بتائے بغیرتاریخ تبدیل کردی،بتانابھی مناسب نہیں سمجھا۔
وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ میں حکومت کی طرف سے معافی مانگتاہوں،چیف جسٹس نے وفاقی وزیر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتاہے اب سنگ بنیادکی تقریب میں شامل نہ ہوں،فیصل واوڈا نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ نہیں سر !آپ کوشامل ہوناپڑےگا،آپ کوڈیم افتتاح میں آنے کی درخواست کروں گا۔
عدالت نے استفسار کیا کہ آئندہ سماعت پرچاروں وزرائے اعلیٰ آکربتائیں کیاکرناہے؟چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ وزیراعظم کوپتہ ہی نہیں کتنے معاملات پڑے ہوئے ہیں،
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہم ٹیک اپ نہ کرتے توکیس رکاہواتھا،اللہ بر کت ڈالے،کچھ پانی تو آئےگا،بجلی تو ملےگی،چیف جسٹس نے کہا کہ ایکنک میٹنگ نہ ہوئی توشارٹ نوٹس پربلالیں گے،
سپریم کورٹ نے سماعت جمعہ تک ملتوی کردی،عدالت نے کہا ہے کہ آئندہ کیس کی مزیدسماعت ان چیمبرہوگی ۔