گلاب جامن کو قومی مٹھائی قرار دینے کے خلاف سانگھڑ میں مظاہرہ

گلاب جامن کو قومی مٹھائی قرار دینے کے خلاف سانگھڑ میں مظاہرہ
گلاب جامن کو قومی مٹھائی قرار دینے کے خلاف سانگھڑ میں مظاہرہ

  

سانگھڑ (این این آئی) حکومت کی جانب سے ٹوئٹر سروے کی بنیاد پر گلاب جامن کو قومی مٹھائی قرار دینے کے خلاف سانگھڑ میں سوشل میڈیا صارفین نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دوبارہ سروے کا مطالبہ کردیا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے صرف ٹوئٹر پر سروے نا انصافی ہے کیوں کہ پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد فیس بک اور انسٹاگرام استعمال کرتی ہے۔احتجاج میں شریک افراد نے اپنی پسند کی مٹھائیاں کھائیں اور مٹھائی پول نامنظور، مٹھائی پول دوبارہ کرائو کے نعرے لگائے۔

مزید : علاقائی /سندھ /سانگھڑ