شہریار آفریدی کے بھانجے کیخلاف منشیات برآمد کا مقدمہ درج لیکن ایف آئی آر میں کس کے گھر کا ایڈریس دیا گیا ہے ؟ جان کرآپ کو بھی یقین نہیں آئے گا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )شہریار آفریدی کے بھانجے کو منشیات لے جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتا ر کر لیا گیا ہے جس کے بعد میڈیا میں ہنگامہ برپا ہے تاہم اس وزیر مملک برائے داخلہ نے انتہائی زبردست اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قانون سے کوئی بھی بالاتر نہیں ہے ۔
نجی ٹی وی کے صحافی نے شہریار آفریدی سے بھانجے طلال نادرآفریدی سے منشیات برآمد ہونے سے متعلق سوال کیا تو وزیر مملکت نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے قانون ہے اور وہ سب کیلئے برابر اور لاگو ہے ، چاہے میرے گھر ہی افراد کیوں نہ ہوں ، ان کیخلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔
مقدمے میں گھر کا ایڈریس ” ہاوس نمبر تین منسٹر انکلیو “درج کیا گیا ہے جو کہ شہریار آفریدی کے زیر استعمال ہے ، اس پر وزیر مملکت نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جس نے بھی ایڈریس درج کروایا ہے اس کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی ، جب کوئی منسٹر کا رشتہ دار ہے تو اس کی ایف آئی آر خارج بھی ہو سکتی تھی لیکن اس کیخلاف مقدمہ ہوا ہے ، کوئی بھی قانون سے بڑھ کر نہیں ہے ۔