مراد علی شاہ کا ” ٹھگزآف پاکستان “ میں اہم کردار ہے : فواد چوہدری

مراد علی شاہ کا ” ٹھگزآف پاکستان “ میں اہم کردار ہے : فواد چوہدری
مراد علی شاہ کا ” ٹھگزآف پاکستان “ میں اہم کردار ہے : فواد چوہدری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ مراد علی شاہ کا فلم ” ٹھگز آف پاکستان “ میں اہم کردار ہے ، وہ سندھ کے وزیر خزانہ رہے ہیں ، ای سی ایل میں عہدوں کی وجہ سے نام ڈالے یا نکالے نہیں جاتے بلکہ کردار کی وجہ سے ایسا ہوتا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہناتھا کہ ٹھگز آف پاکستان میں انٹرول چل رہا ہے جو جاری رہے گا،جے آئی ٹی نے جتنے بھی اکاو¿نٹ دیے اومنی گروپ یا آصف علی زرداری گروپ نے کسی سے انکار نہیں کیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ مرادعلی شاہ کے معاملے میں سپریم کورٹ کا حکم سر آنکھوں پر لیکن وزیراعلیٰ سندھ کا استعفیٰ ضروری ہے۔

ان کا کہناتھا کہ ہم نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ تمام بڑے چور جیلوں میں ڈالیں گے اور نوے فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، ہم نے اس میں کچھ نہیں صرف تفتیشی ایجنسیوں کو کھلی اجازت دی ہے کام کرنے کی۔یہ کہنا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے مقدمات شروع کیے ہیں غلط ہے، تمام مقدمات 2015 اور 2016 میں شروع ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ اپوزیشن نے چارٹر آف کرپشن پر سائن کئے ہوئے تھے جو اب ختم ہو گیا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری بڑی خواہش ہے پاکستان سے لوٹا گیا پیسہ واپس آئے۔

مزید : قومی