چارسدہ اور مہمند میں دہشتگردی کاخطرہ، خفیہ اداروں کی اطلاع پر سکیورٹی الرٹ

چارسدہ اور مہمند میں دہشتگردی کاخطرہ، خفیہ اداروں کی اطلاع پر سکیورٹی الرٹ
چارسدہ اور مہمند میں دہشتگردی کاخطرہ، خفیہ اداروں کی اطلاع پر سکیورٹی الرٹ

  

پشاور(ویب ڈیسک)پشاور سمیت صوبہ بھر میں خفیہ اداروں کی اطلاع پر صدر میں دھماکہ کے بعد سکیورٹی الرٹ کردی گئی ہے ، سپیشل برانچ کی جانب سے آئی جی خیبر پختونخوا اور چارسدہ کے ڈی پی و کوایک الرٹ رپورٹ بھیج دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد کسی بھی وقت ان علاقوں کو ٹارگٹ کر سکتے ہیں ۔

92 نیوز کے مطابق  رپورٹ میں اس خطرے کے پیش نظر اختیاطی تدابیر اختیار کرنے اور سیکورٹی سخت کرنے کے لئے بھی کہا گیا ہے۔ تمام سکولوں اور کالجوں کے علاہ سرکاری دفاتر اور اہم مقامات کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے ، پولیس اور دیگر اداروں نے بارڈر کے قریب سخت ناکہ بندی کر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن شروع کر دیا جس کے دوران کئی مشکوک افراد کو دھرلیا گیا۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور