یہ کمرے خیبر پختون خواہ حکومت نے کس لیے تیار کیے ہیں اور یہاں کیا ہونے جارہا ہے؟ حیران کن خبر آ گئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پہلی سرکارہے جس نے بے گھر افراد کیلئے اس جما دینی والی سردی میں پناہ گاہیں بنا کر آسرا قائم کر دیا ہے جس پر شہری انہیں دعائیں دیتے ہوئے نظر آ ر ہے ہیں ۔
وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر متعدد شہروں میں پناہ گاہیں قائم کی گئیں ہیں جہاں بے گھر افراد کو سونے کیلئے نرم بستر اور کھانے پینے کیلئے صحت مند اشیاءفراہم کی جاتی ہیں ۔
عمران خان کی ہدایت پر لاہور میں داتا دربار کے سامنے ، راولپنڈ ی اور پشاور سمیت متعدد شہروں میں پناہ گاہیں بنائی گئیں جبکہ حال میں جب عمران خان نے لاہور کا دورہ کیا تھا تو اس موقع پر خاتون اول بشریٰ بی بی نے انتظامات کا جائزہ بھی لیا تھا ۔
وزیراعظم کے احکامات پر خیبر پختون خواہ نے سوابی میں بھی پناہ گاہ کا اہتمام کیا گیا ہے جس کی تصویر تحریک انصاف کے آفیشل پیج کے ذریعے جاری کی گئی ہے ۔
سوشل میڈیا پر یہ تصاویر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہیں جس میں انتہائی خوبصورت انداز میں سنگل بیڈز لگائے گئے ہیں اور صاف ستھرے اور نرم بستر بچھائے گئے ہیں تاکہ بے گھر افراد کو سونے کیلئے اچھی سہولت فراہم کی جاسکے ۔
عمومی طور پر بے گھر افراد کو فٹ پاتھ اور دیگر علاقوں میں خالی پلاٹوں میں ننگے آسمان تلے سونا پڑتا تھا کیونکہ وہ کرائے پر مکان حاصل کرنے کی سکت نہیں رکھتے ، ایسے لوگوں کیلئے یہ اقدام انتہائی شاندار قرار دیا جارہاہے ۔