سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر اتنا اضافہ ہوگیا کہ عام آدمی ’سونا‘ بھول جائے

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر اتنا اضافہ ہوگیا کہ عام آدمی ’سونا‘ بھول جائے
سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر اتنا اضافہ ہوگیا کہ عام آدمی ’سونا‘ بھول جائے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) رواں ہفتے کے پہلے ہی روز سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج (پیر کو) سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث فی تولہ سونا 67 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ہے ۔ دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت بھی 57 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ کچھ دنوں کے دوران سونے کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے جس کی ایک وجہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کا بڑھنا ہے۔ سونے کی قیمت میں اضافے کی ایک اہم وجہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں کمی بھی ہے۔

مزید : بزنس