حکومت نے نومبر 2018 میں 613 ارب روپے کا قرض لیا : سٹیٹ بینک

حکومت نے نومبر 2018 میں 613 ارب روپے کا قرض لیا : سٹیٹ بینک
حکومت نے نومبر 2018 میں 613 ارب روپے کا قرض لیا : سٹیٹ بینک

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے نومبر 2018 میں 613 ارب روپے کا قرض لیا ۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت نے نومبر 2018 میں 613 ارب روپے کا قرض لیا جس کے باعث نومبر کے اختتام تک حکومتی قرضوں کا حجم 26 ہزار 452 ارب روپے ہوگیا۔ اس عرصے کے دوران مقامی سطح سے حکومت نے 162 ارب روپے جبکہ بیرونی ذرائع سے 450 ارب روپے کا قرضہ حاصل کیا۔

سٹیٹ بینک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومتی قرضوں میں 17 ہزار 322 ارب روپے مقامی جبکہ بیرونی قرضوں میں 9 ہزار 130 ارب روپے کے قرضے شامل ہیں۔

مزید : بزنس