سندھ کابینہ نے پاکستان میں اپنی نوعیت کاپہلا فلاحی قانون متعارف کروادیا

سندھ کابینہ نے پاکستان میں اپنی نوعیت کاپہلا فلاحی قانون متعارف کروادیا
سندھ کابینہ نے پاکستان میں اپنی نوعیت کاپہلا فلاحی قانون متعارف کروادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ کابینہ نے فیصلہ کیاہے کہ حادثات و سانحات کے زخمیوں ہونے والوں کا علاج سرکاری طور پرکیا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ کابینہ نے بڑا فیصلہ کر تے ہوئے حادثات، سانحات، واقعات کے زخمیوں کا علاج سرکار کرے گی، سندھ کابینہ نے سندھ انجرڈ پرسنز ٹریٹمنٹ بل کی منظوری بھی دے دی، یہ اپنی نوعیت کا پہلا فلاحی قانون ہے جو سندھ میں نافذ کیا جائیگا جس کے مطابق کسی بھی ہسپتال میں زخمی کے علاج پر ہونے والے اخراجات حکومت ادا کرے گی، نجی ہسپتال میں بھی زخمیوں کے علاج کی ادائیگی حکومت کی جانب سے کی جائیگی۔
سندھ کابینہ کے فیصلے کے مطابق ہنگامی علاج کی سہولت نہ ہونے پر کسی ادارے کو ہسپتال کا درجہ نہیں ملے گا، اور ہر ہسپتال میں 2 ایمبولینسز کا بھی ہونا لازمی قرار دیا جائے گا ۔

مزید :

قومی -