وزیراعظم نے حکومتی پالیسیوں سے متعلق وزیر اطلاعات کو ہدایات جاری کردیں

وزیراعظم نے حکومتی پالیسیوں سے متعلق وزیر اطلاعات کو ہدایات جاری کردیں
وزیراعظم نے حکومتی پالیسیوں سے متعلق وزیر اطلاعات کو ہدایات جاری کردیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم نے حکومتی پالیسیوں سے متعلق وزیر اطلاعات کو ہدایات جاری کردیں۔
وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ملاقات کی ہے جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور وزارت اطلاعات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فواد چوہدری نے بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے عدالتی فیصلے پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ فواد چوہدری نے جعلی اکاؤنٹس کیس اور ای سی ایل کے معاملے پر بھی بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے حکومتی پالیسیوں سے متعلق وزیر اطلاعات کو ہدایات جاری کیں۔

مزید :

قومی -