کوئی کوتاہی برداشت نہیں،تحقیقات کے دوران عزت نفس کا خیال رکھا جائے ، چیئرمین نیب

کوئی کوتاہی برداشت نہیں،تحقیقات کے دوران عزت نفس کا خیال رکھا جائے ، چیئرمین ...
کوئی کوتاہی برداشت نہیں،تحقیقات کے دوران عزت نفس کا خیال رکھا جائے ، چیئرمین نیب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہاہے کہ قومی احتساب بیورو سے متعلق خبر کی تصدیق نیب ترجمان سے کی جائے، تحقیقات کے دوران عزت نفس کا خیال رکھا جائے۔

دنیا نیوز کے مطابق جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب کے تمام ڈائریکٹر جنرلز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاری تحقیقات کیلئے افراد کو مقررہ وقت پر بلایا جائے، ان کے ساتھ پوری تیاری، شواہد اور اخلاق سے پیش آتے ہوئے ، ان کی عزت نفس کا بھی خیال رکھا جائے ۔ انہوں نے کہا نے کہا کہ کوئی کوتاہی اور غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور اگر ایسا ہوتا ہے متعلقہ ڈی جی نیب پر ذمہ داری ہوگی ۔

انہوں نے میڈیا کوبھی تنبیہ کی کہ جانچ پڑتال، انکوائریوں اور تفتیش کے بارے قیاس آرائیاں نہ کی جائیں اور نیب سے متعلق خبر کی تصدیق ترجمان سے کی جائے۔ چیئر مین نیب نے کہا کہ قومی احتساب بیورو بے بنیاد اور حقائق کے منافی خبروں اور قیاس آرائیوں پر قانونی چارہ جوئی کر نے کا حق محفوظ رکھتا ہے، اس لئے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے ۔

مزید : قومی