چوہدری نثار نے اب تک کابڑا الزام لگا کر حکومت کی قانو نی حیثیت کو مشکوک بنا دیا

چوہدری نثار نے اب تک کابڑا الزام لگا کر حکومت کی قانو نی حیثیت کو مشکوک بنا ...
چوہدری نثار نے اب تک کابڑا الزام لگا کر حکومت کی قانو نی حیثیت کو مشکوک بنا دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بھی اپوزیشن والا الزام دہرا کر حکومت کی قانونی حیثیت کو مشکوک بنا دیا ،ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو لا یا گیا ہے۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جو آئی ہے یا جس کے بارے میں کہا جاتا ہے لائی گئی ہے اور کہتے ہیں کہ الیکشن کے ذریعے لائی گئی ہے ،اس حکومت کو کارکردگی دکھانے کے لیے وقت ملنا چاہیے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کو بھی سانس لینے کا موقع ملنا چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ن لیگ سمیت ہر پارٹی کو مستقبل کی فکر کرنی چاہیے ، فارورڈ بلاک کو معیوب عمل سمجھتا ہوں ،میں نے کبھی بھی ایسا کرنے کی کوشش نہیں کی ۔چوہدری نثار نے مزید کہا کہ عمران خان کا شیلٹر ہوم منصوبہ اچھا ہے ،نواز شریف کو پانچ سال تک شیلٹر ہوم بنانے کے لیے قائل کرتا رہا لیکن بد قسمتی سے اس پر عمل نہ ہو سکا ۔

مزید : قومی