ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اتحاد میں معروضی حالات رکاوٹ ہیں:حسن نثار
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حسن نثار نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اتحاد میں معروضی حالات رکاوٹ ہیں ، جب معروضی حالات ان کو مناسب لگیں گے ، یہ اکٹھے ہوجائیں گے،اس وقت مولانا فضل الرحمان خوامخوا ہ باﺅلے ہورہے ہیں۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثارنے کہا کہ بلاول کو پیپلز پارٹی کی قیادت دینے سے کچھ نہیں ہوگا ، یہ ماں بیٹی کا معاملہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہذب دنیا اور ہماری موروثیت میں زمین و آسمان کا فرق ہے ، اس وقت مولانا فضل الرحمان خوامخوا ہ باﺅلے ہورہے ہیں، اس وقت مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اتحاد میں معروضی حالات رکاوٹ ہیں ، جب معروضی حالات ان کو مناسب لگیں گے ، یہ اکٹھے ہوجائیں گے، اس وقت مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اتحاد کیلئے حالات سازگار نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان علما کونسل کا حکومت سے مطالبہ تاریخی مطالبہ ہے اور یہ مطالبہ کرنیوالے مبارکباد کے مستحق ہیں، انہوں نے کہا کہ آدمی اتنی آسانی سے اپنی کمر پر خارش نہیں کر سکتا جتنی آسانی سے خدائی فوجدار کسی کو دائرہ اسلام سے خارج قرار دے دیتے ہیں۔