چودھری نثار مراقبے سے نکل آئیں اور کوئی فیصلہ کرلیں:مجیب الرحمان شامی

چودھری نثار مراقبے سے نکل آئیں اور کوئی فیصلہ کرلیں:مجیب الرحمان شامی
چودھری نثار مراقبے سے نکل آئیں اور کوئی فیصلہ کرلیں:مجیب الرحمان شامی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف دانشور مجیب الرحمان شامی نے کہاہے کہ حکومت کو عدالتوں کے معاملات عدالتوں پر رہنے دینا چاہئے اور ان میں فریق نہیں بنناچاہئے، چودھری نثار مراقبے سے نکل آئیں اور کوئی فیصلہ کرلیں، حکومت کو ہاکی کیلئے پانچ کروڑ روپے جاری کرنے چاہئے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “ میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ نیب قانون کہتا ہے کہ 30دن میں مقدمے کا فیصلہ ہوجائے لیکن نواز شریف کا مقدمہ کئی مہینے چلا تھا اور جب یہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پہنچا تو اس کواڑا کر رکھ دیا گیا ، جج نے کہا کہ کرپشن تو اس میں ہے ہی نہیں ، ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو عدالتوں کے معاملات عدالتوں پر رہنے دینا چاہئے اور ان میں فریق نہیں بنناچاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پر لازم ہے کہ ہاکی پر توجہ دے اورہاکی کیلئے حکومت کو پانچ کروڑ روپے ریلیز کرنے چاہئے کیونکہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ چودھری نثار کے حالیہ انٹرویوکے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ چودھری نثار مراقبے سے نکل آئیں اور کوئی فیصلہ کرلیں، سیاستدان کا اتار چڑھا ﺅ جاری رہتا ہے ۔

مزید : قومی