ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا اتحاد اس وقت ہوگا جب زرداری بھی نوازشریف کی طرح جیل چلے جائیں گے:سلیم صافی

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا اتحاد اس وقت ہوگا جب زرداری بھی نوازشریف کی طرح جیل ...
ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا اتحاد اس وقت ہوگا جب زرداری بھی نوازشریف کی طرح جیل چلے جائیں گے:سلیم صافی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ حکومت مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے اتحاد کیلئے جس طر ح دن رات بیوقوفیاں کررہی ہے، اس سے اتحاد کی راہ ہموار ہورہی ہے اوریہ اتحاد اس وقت ہوگا جب آصف زرداری بھی نواز شریف کی طرح جیل چلے جائیں گے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ جب تک آصف زرداری زندہ ہیں پیپلز پارٹی کی قیادت ان کے پاس ہی رہے گی ، عدالتی فیصلے کا اس حوالے سے کچھ اثر نہیں ہوگا ۔ انہوںنے کہا کہ یہ صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں ایسا ہی ہوتا ہے ، امریکہ ، بنگلہ دیش اور بھارت میں سیاست مخصوص خاندانوں کے گرد گھومتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی وراثت کی پگڑی پہنائی جاتی ہے ، سیاسی وارث اہل ہو یا نا اہل ہو پاکستان میں لوگ اس کو قبول کرلیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے اور سیاسی حالات کچھ بھی ہوں ، پیپلز پارٹی کی قیادت بلاول کے پاس آئے گی اور مسلم لیگ ن کی قیادت مریم نواز کے پاس ہی آئیگی ، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی مشترکہ فائدے کیلئے اتحاد نہیں کرتے بلکہ الگ الگ فائدہ لینا چاہتے ہیں، اب جو ہورہا ہے ، ان کو ملنے کی ضرورت ہے، اتحاد نہ ہونے کے ذمہ دار نوازشریف اور آصف زرداری دونوں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جس طرح مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے اتحاد کیلئے جس طر ح دن رات بیوقوفیاں کررہی ہے تو ان کے اتحاد کی راہ ہموار ہورہی ہے اوریہ اتحاد اس وقت ہوگا جب آصف زرداری بھی نواز شریف کی طرح جیل چلے جائیں گے ۔

مزید : قومی