آدمی کی ہاتھی کو ہیپناٹائز کرنے کی کوشش، نتیجہ ایسا بھیانک نکلا کہ آپ بھی کانپ اٹھیں

آدمی کی ہاتھی کو ہیپناٹائز کرنے کی کوشش، نتیجہ ایسا بھیانک نکلا کہ آپ بھی ...
آدمی کی ہاتھی کو ہیپناٹائز کرنے کی کوشش، نتیجہ ایسا بھیانک نکلا کہ آپ بھی کانپ اٹھیں

  

کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکا میں ایک شخص نے جنگل میں چرنے والے ہاتھی کو ہیپناٹائز کرنے کی کوشش میں اپنی جان گنوادی۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ہاتھی جنگل میں گھاس چر رہا ہے۔ اسی دوران ایک شخص ہاتھی کی طرف بڑھتا ہے اور اس کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالیتا ہے۔ اس شخص نے اپنا دایاں ہاتھ بلند کرکے ہاتھی کو ہیپناٹائز کرنے کی کوشش کی۔ اس سے پہلے کہ اس کے بیوقوفانہ فعل کا کوئی نتیجہ نکلتا ہاتھی نے پہلے ہی اس شخص کو اپنے پاﺅں تلے کچل کر ہلاک کردیا۔

ڈیلی میل کے مطابق یہ واقعہ جنوبی سری لنکا میں یالا نیشنل پارک کے قریب کٹراگاما کے علاقے میں پیش آیا۔

۔۔۔ ویڈیو دیکھیں ۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس