پیپلز پارٹی کی قیادت بلاول بھٹو زرداری کودی جا چکی ہے ;حفیظ اللہ نیاز ی کا دعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو پیپلز پارٹی کی قیادت دی جاچکی ہے ، برطانیہ اورپوری دنیا کے میڈیا میں بلاول کو پیپلز پارٹی کے سربراہ کے طور پر لیا جاتا ہے۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو پیپلز پارٹی کی قیادت دی جاچکی ہے ، برطانیہ اورپوری دنیا کے میڈیا میں بلاول کو پیپلز پارٹی کے سربراہ کے طور پر لیا جاتا ہے ، آصف زرداری جلسے میں آصفہ کوبھی لیکر آئے ، یہ اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ اگر مجھے اور بلاول کو جیل میں ڈال دیاگیاتو آصفہ بھی موجودہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی نفسیات ہے کہ سیاست منتقل ہوتی ہے ، آصف زرداری سیاست کررہے ہیں اور بہت خوبصورتی سے کھیل رہے ہیں اور اپنے کارکنوں کے ذہن تیار کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب مسلم لیگ ن کو تعاون کی ضرورت تھی تو پیپلز پارٹی پہاڑ پر چڑھ گئی تھی اور اب جب ن لیگ کو ضرورت ہے تو پیپلز پارٹی آمادہ نہیں ہورہی ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے طریقہ کارمیں فرق ہے ، نوازشریف نے جو بیانیہ دیا تھا ، ان کی بہت بڑی ہمت ہے کہ وہ اب بھی سامنا کررہے ہیں، مسلم لیگ ن اس وقت اپنی حکمت عملی تبدیل کررہی ہے اور لڑنے کی موڈ میں نہیں ہے ۔