ٹیسٹ سریز میں بد ترین شکست کے بعد مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کو ذہنی کمزوری دور کرنے کے لیے بڑا مشورہ دے دیا

ٹیسٹ سریز میں بد ترین شکست کے بعد مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کو ذہنی کمزوری دور ...
ٹیسٹ سریز میں بد ترین شکست کے بعد مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کو ذہنی کمزوری دور کرنے کے لیے بڑا مشورہ دے دیا

  

کیپ ٹاون (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ دورہ جنوبی افریقا بلے بازوں کے لیے کڑا امتحان ثابت ہو ا ہے ،پاکستانی کر کٹرز کو ذہنی پختگی کے لیے سپورٹس سائیکالوجسٹ سے سیشن کرانے کا مشورہ دیا ہے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم یو اے ای سے براہ راست ادھر آئے تھے جس کی وجہ سے ایڈجسٹ ہونا دشوار رہا ۔ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کے باولرز نے ہمیں کوئی موقع نہیں دیا ،کوالٹی اپوزیشن کے خلاف کچھ وارم اپ میچز مل جاتے تو اچھا ہوتا ۔ہیڈ کوچ نے کہا اظہر علی کی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہے ،امید ہے رنز سکور کریں گے ،جوہانسبر گ میں شاداب خان کو کھلا یا جا سکتا ہے ۔

مزید : کھیل