اگلے دوسالوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں ہونے جارہی ہیں:ریما عمر

اگلے دوسالوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں ہونے جارہی ہیں:ریما عمر
اگلے دوسالوں میں بڑی سیاسی تبدیلیاں ہونے جارہی ہیں:ریما عمر

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ریماعمر نے کہاہے کہ اگلے ایک دوسال میں بہت سی سیاسی تبدیلیاں رونما ہونگی ، اس وقت حکومت کوصرف پانچ ماہ ہوئے ہیں، اس لئے اپوزیشن کو لگتا ہے کہ اس وقت تحریک چلانا درست نہیں ہوگا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ریما عمر نے کہاہے کہ نیب اور ایف آئی اے کے کیس کے دوران سپریم کورٹ کا جے آئی ٹی تشکیل دینے کا کچھ سمجھ نہیں آتا کہ یہ ممکن کیسے ہے ؟ پانامہ میں بھی یہ الجھن رہی ہے کہ تفتیش کیسے ہونی ہے ؟ یہ بہت برا تاثر بن رہاہے ، اس طریقہ کار میں اداروں میں ٹکراﺅ پیدا ہوتاہے اور حقائق کیاہے اس کا تعین ہی نہیں ہو پاتا، سپریم کورٹ کواس معاملے کودیکھنا چاہئے ، یہ کہنا کہ سیاستدانوں کے بچوں کولوگوں پر ٹھونسا جارہاہے ، یہ غلط ہے ، اگر سیاستدانوں کے بچے خود کو اہل ثابت کرتے ہیں اور لوگوں کے دلوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو اس کو موروثیت کہنا بھی درست نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگلے ایک دوسال میں بہت سی سیاسی تبدیلیاں رونما ہونگی ، اس وقت حکومت کوصرف پانچ ماہ ہوئے ہیں، اس لئے اپوزیشن کو لگتا ہے کہ اس وقت تحریک چلانا درست نہیں ہوگا ، اس وقت پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن اپنے اپنے حالات میں الجھے ہوئے ہیں ،دونوں جماعتوں میں ایک دوسرے سے ہمدری موجود ہے لیکن وہ ابھی الجھنا نہیں چاہتے بلکہ اپنے اپنے مسائل کو نمٹانا چاہتے ہیں ۔

مزید : قومی