اس شخص نے روزانہ ایک ”KitKat“ کھا کر 101 کلو وزن کم کرلیا؟ اس کی تازہ تصویر دیکھ کر آپ کو یقین نہ آئے

اس شخص نے روزانہ ایک ”KitKat“ کھا کر 101 کلو وزن کم کرلیا؟ اس کی تازہ تصویر دیکھ ...
اس شخص نے روزانہ ایک ”KitKat“ کھا کر 101 کلو وزن کم کرلیا؟ اس کی تازہ تصویر دیکھ کر آپ کو یقین نہ آئے

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) عمومی طور پر چاکلیٹ کو وزن میں اضافے کا سبب سمجھا جاتا ہے لیکن برطانیہ میں ایک شخص نے روزانہ ایک ”KitKat“ کھا کر اپنے وزن کوحیران کن طور پر 101 کلو کم کرلیا۔

یہ کہانی ہے برطانیہ کے علاقے چیشائر کے 39 سالہ ڈیٹا اینالسٹ میتھیو ہیوگز کی جس کا وزن 182 کلوگرام تھا ۔ میتھیو کا کہنا ہے کہ اسے شروع سے ہی زیادہ کھانے کی عادت تھی لیکن اسے وزن کم کرنے کا خیال اس روز پیدا ہوا جب اس نے اپنے دوست کی پارٹی میں ہر طرف اپنی تصاویر دیکھیں۔اپنی تصاویر دیکھنے کے بعد میتھیو نے فیصلہ کیا کہ اب وہ ہر حالت میں اپنے آپ کو بدلے گا اور اس نے صرف 15 ماہ میں 101 کلوگرام وزن کم کرکے یہ ثابت بھی کردیا۔

(Pic: KENNEDY NEWS AND MEDIA)

میتھیو کا کہنا ہے کہ وہ شروع سے ہی کھانے کا رسیا تھا ، بالخصوص فاسٹ فوڈ وہ شوق سے کھاتا تھا لیکن جب اس نے وزن کم کرنے کیلئے ڈائٹنگ کا آغاز کیا تو تمام فاسٹ فوڈز سے توبہ کرلی۔ ’ میں نے روزانہ کے فاسٹ فوڈ کو چھوڑ کر ’KitKat‘ کو متبادل کے طور پر اپنایا اور ہر روز رات کی کافی کے بعد ایک کِٹ کیٹ کھانے لگ گیا‘۔

میتھیو نے نہ صرف چاکلیٹ کو اپنی روزانہ کی ڈائٹ کا حصہ بنایا بلکہ فاسٹ فوڈ سے مکمل طور پر منہ موڑ کر قدرتی اشیا کھانے لگ گیا۔ میتھیو کا ڈائٹ پلان ہم ذیل میں درج کر رہے ہیں۔

”182 کلو والے موٹے میتھیو کا ڈائٹ پلان“

ناشتہ: مکھن لگے 4 توس

سنیکس: ایک پیکٹ خستہ گوشت اور چاکلیٹ بار

لنچ: 2 سینڈوچ، ایک پیکٹ خستہ گوشت اور چاکلیٹ بار

سنیکس: ایک چاکلیٹ بار

ڈنر: توس پر چیز کے چار ٹکڑے یا کے ایف سی یا مکڈونلڈ کا کھانا

ڈرنکس: دو کلو دودھ، پانچ کپ چائے

(Pic: KENNEDY NEWS AND MEDIA)

”کم وزن والے میتھیو کا ڈائٹ پلان“

ناشتہ: خشک میوہ جات ملا دودھ، دہی اور بیریز

سنیکس: ایک عدد مالٹا

لنچ: جیکٹ پوٹیٹو (لوبیا کے بیج بھر کر ابالا گیا آلو ) اور سلاد

سنیکس: دہی

ڈنر: بند گوبھی، کھمبی اور قیمہ

سنیکس: ایک عدد ” KitKat“

ڈرنکس: سادہ پانی

(Pic: KENNEDY NEWS AND MEDIA)

مزید : تعلیم و صحت