بلوچستان حکومت نے گوادر کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا درجہ دینے کا فیصلہ کر لیا

بلوچستان حکومت نے گوادر کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا درجہ دینے کا فیصلہ کر ...
بلوچستان حکومت نے گوادر کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا درجہ دینے کا فیصلہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلوچستان حکومت نے گوادر کو میٹروپولیٹن کارپوریشن کا درجہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے گوادر کی اہمیت بڑھ جائے گی اور شہری سہولیات میں بھی اضافہ ہو گا۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیر صدارت اجلاس میں کہا گیا ہے کہ گوادر کی ترقی کے ماسٹر پلان پر عملدرآمد سے علاقے کی آبادی میں اضافہ اور تعمیراتی و ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے زیر صدارت لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کا اعلیٰ سطح جائزہ اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جام کمال نے کہا کہ صوبے کی دیگر میونسپل کارپوریشنوں کو بھی آبادی، رقبہ اور بنیادی ڈھانچہ کی بنیاد پر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا درجہ دینے کا جائزہ لیاجائے گا، اس اقدام سے بلوچستان کے مختلف علاقوں کو یکساں ترقی کے مواقع میسر آئیں گے۔
اس فیصلے کے بعد گوادر بلوچستان کا دوسرا بڑا شہر بن جائے گا جس کی آبادی پانچ لاکھ تک پہنچ جائے گی کیونکہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے لیے ضروری ہے کہ کسی شہر کی آبادی پانچ لاکھ ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔۔۔۔۔۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -