نوازشریف فرشتہ ہیں اور عمران خان نے کبھی کوئی غلطی نہیں کی :تجزیہ کار ہارون الرشید نے شہبازشریف کو دیوتا قرار دیدیا

نوازشریف فرشتہ ہیں اور عمران خان نے کبھی کوئی غلطی نہیں کی :تجزیہ کار ہارون ...
نوازشریف فرشتہ ہیں اور عمران خان نے کبھی کوئی غلطی نہیں کی :تجزیہ کار ہارون الرشید نے شہبازشریف کو دیوتا قرار دیدیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہاہے کہ نواز شریف فرشتہ ہیں اور شہباز شریف دیوتا ہیں ، عمران خان نے بھی کبھی کوئی غلطی نہیں کی ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ نوازشریف فرشتہ ہیں اور شہبازشریف بھی فرشتہ بلکہ وہ دیوتاہیں اور عمران خان نے بھی کبھی غلطی نہیں کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گوادر ایئر پورٹ مسلم لیگ ن نے قرضے لیکر نہیں بنایا ، مسلم لیگ ن کی حکومت کے اقداما ت سے تعلیم اور صحت کا نظام برباد ہوگیا ، ن لیگ والے نوازشریف کی وکالت ایسے کرتے ہیں جیسے وہ کوئی فرشتہ ہیں، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا دہشت گردی ختم کرنے میں بھی کوئی حصہ نہیں ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی فوج نے ختم کی ، مسلم لیگ ن کی حکومت نے پولیس میں کیا بہتری کی ؟ یہ سوال میں نے شہبازشریف سے بھی پوچھا تھا ۔

مزید : قومی