نئی ٹیم اور وزراءکی وجہ سے پنجاب میں بہت سی چیزیں ٹھیک نہیں کرسکے:سینئر صوبائی وزیر علیم خان کا اعتراف

نئی ٹیم اور وزراءکی وجہ سے پنجاب میں بہت سی چیزیں ٹھیک نہیں کرسکے:سینئر ...
نئی ٹیم اور وزراءکی وجہ سے پنجاب میں بہت سی چیزیں ٹھیک نہیں کرسکے:سینئر صوبائی وزیر علیم خان کا اعتراف

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئرصوبائی وزیر علیم خان نے کہاہے کہ بلاول کے پیچھے آصف زرداری کے اعمال ہیں، پنجاب میں بہت سی چیزیں ٹھیک ہونے والی ہیں اور جس رفتار سے ان چیزوں کوٹھیک کرنا چاہئے وہ ٹھیک نہیں کرسکے ، اس کی وجہ ہماری نئی ٹیم اور وزراءکا نیا ہونا بھی ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دافرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے علیم خان نے کہا کہ عمران خان نے وزیر اعظم ہاﺅس کے اخراجات کم کئے ہیں، بلاول کے پیچھے آصف زرداری کے اعمال ہیں، آصف زرداری کی وجہ سے بلاول بھٹو زرداری پر الزامات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے بجٹ میں رہ کراخراجات کررہی ہے ، ہم اخراجات میں کافی حد تک کمی لائے ہیں،میٹرو ٹرین کو چلانے کیلئے 120ارب روپیہ چاہئے ، یہ پیسہ کس نے دینا ہے ؟اورنج ٹرین اور میٹرو بس جیسے منصوبے نمود نمائش کیلئے بنائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ میرا چینی سے کوئی تعلق نہیں ہے ، میں صرف گھر کے استعمال کیلئے چینی استعمال کرتاہوں، پنجاب میں بہت سی چیزیں ٹھیک ہونے والی ہیں اور جس رفتار سے ان چیزوں کوٹھیک کرنا چاہئے وہ ٹھیک نہیں کرسکے ، اس کی وجہ ہماری نئی ٹیم اور وزراءکا نیا ہونا بھی ہے ، بہت سے چیزیں ہم نے ابھی سیکھنی ہیں لیکن ٹھیک کرنے کیلئے نیت ٹھیک ہونی چاہئے ۔

مزید : قومی