سپریم کورٹ نے بلاول اور وزیر اعلیٰ سندھ کو معصوم قرار دیا ہے :نفیسہ شاہ

سپریم کورٹ نے بلاول اور وزیر اعلیٰ سندھ کو معصوم قرار دیا ہے :نفیسہ شاہ
سپریم کورٹ نے بلاول اور وزیر اعلیٰ سندھ کو معصوم قرار دیا ہے :نفیسہ شاہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ یو ں لگتا ہے کہ وزراءجے آئی ٹی کے ترجمان ہیں،سپریم کورٹ نے بلاول اور مراد علی شاہ کو معصوم قرار دیا ہے۔

سماءنیوز کے پروگرام ”سوال “ میں گفتگو کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا کہ نام ای سی ایل میں ڈالنے سے پہلے سکروٹننگ ہونی چاہئے ، عدالتی ریمارکس کے بعد جے آئی ٹی رپورٹ پر سوالیہ نشان لگ گیاہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ کیس عدالت میں ہے ، رپورٹ سوشل میڈیا پرگردش کرتی رہی، رپورٹ سوشل میڈیا تک کیسے پہنچی ؟ سپریم کورٹ نے بلاول اور مراد علی شاہ کو معصوم قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ وزراءجے آئی ٹی کے ترجمان ہیں۔

مزید : قومی