اب پیپلز پارٹی کی قیادت بلاول کریں گے ، سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کی رپورٹ سے اتفاق نہیں کیا :مصطفی نواز کھوکھر

اب پیپلز پارٹی کی قیادت بلاول کریں گے ، سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کی رپورٹ سے ...
اب پیپلز پارٹی کی قیادت بلاول کریں گے ، سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کی رپورٹ سے اتفاق نہیں کیا :مصطفی نواز کھوکھر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ بلاول بھٹو زرداری اب پیپلز پارٹی کی قیادت کریں گے اور کرتے آرہے ہیں،جے آئی ٹی کی رپورٹ کو سپریم کورٹ نے تسلیم نہیں کیا اور بلاول اور مرادعلی شاہ کے حوالے سے جے آئی ٹی کے نقطہ نظر سے اتفاق نہیں کیاگیا۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ احتساب سے کسی کو اختلاف نہیں ہے لیکن پاکستان میں مخصوص لوگوں کااحتساب ہورہاہے ، پاکستان کی سیاست میں یہ سلسلہ چلتا رہتاہے ، ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بی بی کے مقدمات ابھی تک زیر التواءہیں، سپریم کورٹ کو بہت سے چیزوں پر توجہ دینی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت سی چیزوں کوعدالتوں میں ثابت کیاہے اور جے آئی ٹی رپورٹ پر ہم عدالت میں اپنا نقطہ نظر پیش بھی کریں گے اوربے گناہی ثابت کریں گے ۔ سپریم کورٹ نے مراد علی شاہ کے حوالے سے جے آئی ٹی کی رپورٹ پر عدم اعتماد کردیا ہے ، جے آئی ٹی کی رپورٹ کو سپریم کورٹ نے تسلیم نہیں کیا اور بلاول اور مرادعلی شاہ کے حوالے سے جے آئی ٹی کے نقطہ نظر سے اتفاق نہیں کیاگیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری اب پیپلز پارٹی کی قیادت کریں گے اور کرتے آرہے ہیں، ہمارے قومی بیانیے میں صرف ایک چیز کرپشن پر بات ہورہی ہے اور کسی مسئلے پر بات نہیں ہورہی جو عوام سے متعلقہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتساب سے کسی کو کوئی اختلاف نہیں لیکن انتقامی کارروائیوں پر اعتراض ہوتاہے ۔

مزید :

قومی -