سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نیب وفاقی حکومت کے دباﺅ میں کوئی کارروائی نہیں کرے گا:مشیر اطلاعات سندھ پر امید

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نیب وفاقی حکومت کے دباﺅ میں کوئی کارروائی نہیں ...
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نیب وفاقی حکومت کے دباﺅ میں کوئی کارروائی نہیں کرے گا:مشیر اطلاعات سندھ پر امید

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ سپریم کور ٹ کے فیصلے کے بعد امید ہے کہ نیب اب وفاقی حکومت کے دباﺅمیں آکر کوئی کارروائی نہیں کرے گا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب یہ امیدہے کہ نیب حکومت کے دباﺅ میں کوئی کارروائی نہیں کرے گا ، سپریم کورٹ کا فیصلہ درست سمت میں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے آج درست سمت میں قدم اٹھایا گیاہے ، عدالت عظمیٰ نے اس کیس کو خود نیب کے پاس تحقیقات کیلئے بھیج دیا ہے جس بعد امید ہے کہ نیب کی جانب سے وفاقی حکومت کے دباﺅ میں آکر کوئی کارروائی نہیں کی جائیگی۔

مزید : قومی