سرفرازاحمد کی باولرز پر تنقید کے بعد ڈریسنگ روم سے ایک اور بری خبر آگئی

سرفرازاحمد کی باولرز پر تنقید کے بعد ڈریسنگ روم سے ایک اور بری خبر آگئی
سرفرازاحمد کی باولرز پر تنقید کے بعد ڈریسنگ روم سے ایک اور بری خبر آگئی

  

کیپ ٹاو¿ن(ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی افریقہ میں قومی کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم کے خراب ماحول کا پنڈورا باکس کھل گیا ،ایک کے بعد ایک اختلافات پر مبنی خبر آنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور اب خبر یہ ہے کہ کپتان سرفراز احمد اور باولرز کے درمیان بھی کچھ نا خوشگوار صورتحال در پیش ہے ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرز جنوبی افریقا سے شکست کے بعد کپتان سرفراز احمد کی تنقید پر ناخوش ہیں۔ نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق فاسٹ بولرز نے سرفراز احمد کی تنقید پر ناگواری کا اظہار کیا ہے۔ بولرز کا موقف ہے کہ جیت ان ہی کی کارکردگی سے مل رہی ہے لیکن کپتان کے تبصرے سے حوصلہ شکنی ہوئی، سرفراز احمد کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں۔ذرائع نے بتایا کہ کپتان سرفراز احمد کے بیان کے بعد ٹیم کا ماحول بھی ناخوشگوار ہو گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کیپ ٹاون ٹیسٹ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس میں بولرز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

مزید : کھیل