ڈیرہ‘ بار الیکشن فیصلہ کن مرحلے میں داخل‘ صدر کی نشست پر 4امیدوار آمنے سامنے

  ڈیرہ‘ بار الیکشن فیصلہ کن مرحلے میں داخل‘ صدر کی نشست پر 4امیدوار آمنے ...

  



ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی) بار ایسوسی ایشن ڈیرہ غازیخان کے انتخابات فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو گئے جبکہ بار کی انتخابی تاریخ میں پہلی مرتبہ صدارت کے عہہ ہ پر چار امیدوار مدمقابل ہیں 11جنوری کو ہونے والے الیکشن میں صرف چار دن باقی رہ گئے ہیں جس کی وجہ سے امیدواروں کی انتخابی مہم فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو گئی ہے صدر کے عہدہ پر عظمت اسلام خان غلزئی اور میاں فہیم اکبر پہلی مرتبہ امیدوار کے طور الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ سلیم رضاخان کاکڑ ایک مرتبہ اور سردار محمد نسیم خان کھوسہ(بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

ایک زائد مرتبہ صدر منتخب ہو چکے ہیں چاروں امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے اور چاروں امیدوار اپنی اپنی کامیابیوں کے دعوے دار ہیں الیکشن بورڈ کے چیئرمین سردار عبدالغنی کے مطابق انتخابات میں 941ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کے عہدہ پر راشد خان نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں اس لئے محمد طاہر گورمانی کو بلامقابلہ جوائنٹ سیکرٹری کامیاب قرار دے دیا ہے تاہم دیگر عہدوں اور مجلس عاملہ کے امیدوار روں میں سے کسی نے بھی اپنے کاغذات نامزگی واپس نہیں لئے انہوں نے بتایا کہ نائب صدر کے عہدہ پرتین امیدواروں آغا حسین احمد،محمد بشیر خان حجبانی،محمد طفیل ترین جنرل سیکرٹری کی نشست پراعجاز احمد کلاچی،ملک بلال احمد بوہڑ،محمد جہانگیر شاہ جبکہ لائبریری سیکرٹری کی نشست پر تین امیدواروں محمد خالد ملانہ،ملک غلام عباس چنڑ اور محترمہ منورہ سلطانہ مہپال کے درمیان مقابلہ ہو گا اسی طرح مجلس عاملہ کی دس نشستوں پر 27امیدوار ایک دوسرے کا مقابلہ کریں گے ان امیدواروں میں اعجاز حسین جتوئی،جنید ستار صدیقی،امیر حمزہ خان نیازی،حیدر کفایت عباسی،رانا عبدالستار،رفیق احمد خان لنڈ،محترمہ روبینہ ارشاد بھٹی،ریاض حسین قریشی،ریحان الحسن سیال،سعد عمران خان نیازی،سلیم اختر راجہ،صداقت علی ناصر ملکانی،طارق شبیر لنڈ،غضنفر عباس خان جلبانی،محمد باقر شاہانی،محمد بخش میرانی،محمد ساجد خان،محمد طاہر خان راجپوت،محمد علی پتافی،محمود نواز خان بابر،مرزا محمد ادریس،مسرت علی خان دستی،مشتاق احمد تنویر،مظہر حسین کارلو،مہتاب احمد احمدانی،مہتاب احمد علیانی اور نبی بخش خان رمدانی شامل ہیں۔

امیدوار

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...