سردی‘ گیسٹرو مریضوں میں اچانک اضافہ‘ سرکاری ہسپتال فل‘ مرض بڑھنے کا خدشہ

  سردی‘ گیسٹرو مریضوں میں اچانک اضافہ‘ سرکاری ہسپتال فل‘ مرض بڑھنے کا خدشہ

  



ملتان ( وقا ئع نگار) ملتان میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا تو گیسٹرو کے مریض بھی بڑھنے لگے۔ملتان کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں 445 سے زائد گیسٹرو کے مریض لئے گیئے۔سردی کے باعث گیسٹرو کا مرض بڑھا تو زیادہ تعداد بچوں کی متاثر ہوئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بچوں کی تعداد 165 سے زائد رہی جو پیٹ کے امراض میں مبتلا ہو کر نشتر ہسپتال پہنچے۔نشتر ہسپتال (بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

میں 88 مریض لائے گئے۔شہباز شریف ہسپتال میں 23 سول ہسپتال میں 24 مریض لائے گیے۔فاطمہ جناح ہسپتال میں 12 اور ٹاونز ہسپتالوں میں 43 کے قریب مریض لاہے گیے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کے زیادہ سردی اور گرمی میں گیسٹرو کا مرض زیادہ پھیلتا ہے۔شہری کھانے پینے کی چیزوں کو اچھی طرح بوائل کر کے استعمال کرین۔

اضافہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...