جنوبی پنجا ب میں میپکو ٹیموں کی کارروائیاں‘ 89بجلی چوروں کو رگڑا

جنوبی پنجا ب میں میپکو ٹیموں کی کارروائیاں‘ 89بجلی چوروں کو رگڑا

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 89بجلی چورپکڑلئے۔90ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر14 لاکھ 30ہزارروپے جرمانہ عائد کر دیا۔2 کیخلاف مقدمات درج کرا دئیے۔4 جنوری کو ملتان میں 7 گھریلو اور صنعتی صارفین کو5205یونٹس چوری کرنے پر 112494 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ ڈی جی خان میں 16 گھریلوصارفین کو(بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

17487یونٹس چوری کرنے پر397007روپے جرمانہ اوردومقدمات درج، وہاڑی میں 6 گھریلوا ور ٹیوب ویل صارفین کو6193یونٹس چوری کرنے پر98475 روپے جرمانہ، بہاولپور میں 2گھریلو صارفین کو2414یونٹس چوری کرنے پر37400 روپے جرمانہ، ساہیوال میں 14گھریلواوردیگر کیٹگریز کوصارفین کو9433یونٹس چوری کرنے پر173262روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 18 گھریلوصارفین کو12784 یونٹس چوری کرنے پر198620 روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 11 گھریلوصارفین کو8419یونٹس چوری کرنے پر166167روپے جرمانہ، بہاولنگر میں 2 گھریلوصارفین کو2172یونٹس چوری کرنے پر45612روپے جبکہ خانیوال میں 13گھریلو،کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو19824یونٹس چوری کرنے پر201456روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

رگڑا

مزید : ملتان صفحہ آخر