سرما تعطیلات‘ ہائی کور ٹ ملتان بنچ میں ریگولر کیسوں کی لسٹ منسوخ

    سرما تعطیلات‘ ہائی کور ٹ ملتان بنچ میں ریگولر کیسوں کی لسٹ منسوخ

  



ملتان ( خبر نگار خصو صی) ہائیکورٹ ملتان بینچ میں گزشتہ روز سماعت ہونے والے ریگولر کیسز کی پیشی لسٹ موسم سرما کی تعطیلات کے باعث منسوخ کر دی گئی ہے۔ ریگولر کیسز کی لسٹ منسوخ ہونے سے 30 سے زائد کیسز غیر معینہ مدت (بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

تک ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ملتوی ہونے والے کیسز میں مظفر گڑھ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ادویات خریداری کرپشن میں ملوث سابق ایم ایس نشتر ڈاکٹر عاشق ملک کا کیس بھی شامل ہے۔ سابق ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر عاشق ملک کی عبوری ضمانت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کی گئی ہے۔ڈاکٹر عاشق ملک کی عبوری ضمانت مظفر گڑھ اینٹی کرپشن کورٹ سے خارج ہونے پر ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ سابق ایم ایس ڈاکٹر عاشق ملک کے خلاف ستمبر 2018 میں مظفر گڑھ میں بھی ادویات کرپشن کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مظفر گڑھ اینٹی کرپشن عدالت نے 4 اکتوبر کو ڈاکٹر عاشق ملک کی عبوری ضمانت خارج کی تھی۔

منسوخ

مزید : ملتان صفحہ آخر