عوام دشمن پالیسیوں سے ملکی صورتحال ابتر ہوگئی‘ حاجی ارشد جاوید کی وفد سے گفتگو

عوام دشمن پالیسیوں سے ملکی صورتحال ابتر ہوگئی‘ حاجی ارشد جاوید کی وفد سے ...

  



خان پور (نامہ نگار) موجودہ حکومت اپنی ذمہ داری نبھانے سے قاصر ہے مہنگائی اور بنیادی مسائل پر کسی کی توجہ نہیں ہے عوام چیخ رہے ہیں اگر یہی حالات رہے تو ملک بہت پیچھے چلا جائیگا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی(بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

حاجی ارشد جاوید نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی صدر کاشف چوہدری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی گرانٹ بند ہونے سے عام طبقے کے طلباء کیلئے مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ بجلی کے بلوں میں بے جا ٹیکسز کی صورت میں بھی عوام پہ ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی نااہلی کی وجہ سے خاتمے کے قریب ہے مسلم لیگ ن موجودہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف اپنا ردعمل ظاہر کرتی رہے گی اس موقع پہ یوتھ ونگ کے رہنما عبدالستار رحمانی، رفاقت علی،عباس عباسی، خرم، طارق شہزاد، حافظ عدنان چوہدری، قمر چوہدری، رانا کامران، عتیق قریشی، رانا نوید اسلام اور دیگر بھی موجود تھے۔

ارشد جاوید

مزید : ملتان صفحہ آخر