کبیروالا‘ راؤ عقیل احمد جونیئر ایشیا کپ ہائی ٹورنامنٹ کیلئے کیمپ میں شامل

  کبیروالا‘ راؤ عقیل احمد جونیئر ایشیا کپ ہائی ٹورنامنٹ کیلئے کیمپ میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کبیروالا(تحصیل رپورٹر) المجیدیہ ہاکی کلب کوہی والا کے کھلاڑی راؤ عقیل احمدکو جونیئر ایشیا کپ 2020 کے لیے پاکستان جونیئر ہاکی کیمپ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ راؤ عقیل احمد کو نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ لاہور میں بہترین (بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

کارکردگی دکھانے پر منتخب کیا گیا، راؤعقیل احمد ماڑی پٹرولیم کی ہاکی ٹیم سے منسلک ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے کوہی والا کے راؤ ارسلان پاکستان کی سینئر ٹیم کے کیمپ میں شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ضلع خانیوال کے صدر راؤ محمد ندیم نے منتخب ہونیوالے دونوں کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ساتھ ملکر گراس روٹ لیول پر کام کرنے کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔
کیمپ