اوچشریف رورل ہیلتھ سنٹر کی اپ گریڈیشن کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں‘ افتخار حسن گیلانی

اوچشریف رورل ہیلتھ سنٹر کی اپ گریڈیشن کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں‘ افتخار ...

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ممبر صوبائی اسمبلی مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے کہا ہے کہ عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں کی بروقت تکمیل اور لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا بزدار حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا(بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

کہ اوچشریف رورل ہیلتھ سنٹر کی اپ گریڈیشن کے کام پر عملی اقدامات کئے جائیں گے تاکہ لوگوں کو علاج معالجہ کی سہولیات میسر آ سکیں۔ وہ اپنی رہائش گاہ پر علاقہ کے لوگوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ ایم پی اے نے کہا کہ لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔انہوں نے کہا ہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی نگرانی میں عوامی فلاحی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے کہا ہ گراں فروشی کے خاتمہ کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک انداز میں کام کر رہے ہیں تاکہ اشیائے خوردونوش مقررہ نرخ پر دستیاب ہوں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر