ڈی جی کینال، مرمت، بھل صفائی کے نام پر سالانہ کروڑوں روپے کی کرپشن، پشتے ختم

    ڈی جی کینال، مرمت، بھل صفائی کے نام پر سالانہ کروڑوں روپے کی کرپشن، پشتے ...

  



شادن لُنڈ(نمائندہ پاکستان) ڈی جی کینال کی مرمت اور بھل صفائی کے نام پر کروڑوں روپے کی سالانہ کرپشن تفصیلات کے مطابق ڈی جی کینال جو کہ200کلو میٹر سے بھی طویل نہر ہے جس کی مرمت اور بھل صفائی کیلے ہر سال کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کئیے جاتے ہیں مگر یہ خطیر رقم خرچ کرنے کی بجائے محکمہ انہار کا کرپٹ ٹولہ حصوں میں تقسیم کر کے ہڑپ کر جاتا ہے جس کے باعث نہر ریت سے اٹی ہوئی ہے جہاں 8ہزار کیوسک(بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

پانی گزرنا تھا اب 5ہزار کیوسک کی گنجائش رہ گئی ہے نہر میں کئی کئی فُٹ ریت کی تہہ جمی ہوئی ہے اسی طرح نہر کے پشتے بھی مکمل طور پر ختم ہو چکے ہیں کیونکہ انہار اہلکاروں اور افسران کی ملی بھگت سے حفاظتی بندوں کی مٹی ٹریکٹر ٹرالیوں کے ذریعے فروخت کی جا رہی ہے حفاظتی بند نہ ہو نے کی وجہ سے جب پانی 5ہزار کیوسک سے زیادہ چھوڑا جائے تو نہر میں شگاف پڑ جاتے ہیں لہذا حکومت بھل صفائی کے نام پر ہونے والی کرپشن کا نوٹس لے۔

ختم

مزید : ملتان صفحہ آخر