ہیڈ بکائنی‘ تنظیم السعید کے زیر اہتمام مستحقین میں راشن تقسیم‘ نادار لوگوں کی خدمت انتہائی ضروری‘ حامد سعید کاظمی کا تقریب سے خطاب
ہیڈپنجند(نمائندہ پاکستان) خدمت خلق اللہ تک پہنچنے کا بہترین راستہ ہے،دکھیوں کی مدد کرنا قرب الہٰی کا ذریعہ ہے،مسلمان کو زیب نہیں دیتا کہ وہ خود پیٹ بھر کر کھائے اور اُس کاغریب(بقیہ نمبر17صفحہ12پر)
ہمسایہ بھوکا سوئے۔ ان خیالات کااظہارسابق وفاقی وزیرسید حامد سعید کاظمی نے ہیڈبکائنی میں تنظیم السعید پاکستان ضلع مظفرگڑھ تحصیل جتوئی کے زیراہتمام مستحقین میں راشن تقسیم کرنے کے دوران کیا۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سید حامد سعیدکاظمی نے کہا کہ نادارلوگوں کی خدمت کرکے دل کو خوشی ہوتی ہے۔ ہمیں اپنے اردگرد کے غریب مستحق لوگوں کو کبھی نہ بھولنا چاہئے اور اِن کے دکھ سکھ میں ہمیشہ اِن کا ساتھ دیں۔ انھوں نے کہا کہ تنظیم السعیدپاکستان کی طرف سے فری ہسپتال موجود ہے جہاں پر غریب، مستحق،نادار خواتین ومرد کیلئے فری علاج کی سہولتیں موجود ہیں۔ جہاں پر فری الٹراساؤنڈ مشین،بااخلاق نرس، کوالیفائی ڈاکٹرزایم بی بی ایس لیڈی ڈاکٹرہروقت دستیاب ہیں۔تنظیم السعید پاکستان تحصیل جتوئی کی طرف سے ہیڈ بکائنی میں سید حامد سعید کاظمی نے محمداختر سعیدی کو مسجد کی تعمیر کیلئے 35000/- روپے کا چیک دیا،مکان کی تعمیر کیلئے بیوہ محمدبلال کو 20000/-روپے کا چیک دیا۔اسی طرح 38غریب غرباء،نادار، مستحقین، بیوگان میں راشن تقسیم کیا۔اس موقع پر ضلعی نائب صدرفیاض خان غزلانی سعیدی،ضلعی ناظم اعلیٰ تنطیم السعید پاکستان غلام یٰسین سعیدی، تحصیل صدر جتوئی ڈاکٹر امان اللہ سعیدی، تحصیل ناطم اعلیٰ محمدشہباز اشرف سعیدی، نائب صدرعبدالغفور،نائب بناظم عبدالمالک سعیدی،علامہ مولانا غلام اکبر سعیدی ودیگر عہدیداران وکارکنان بھی موجود تھے۔اس موقع پر تمام دوستوں پیربھائیوں نے ہیڈبکائنی کے عہدیداران کومبارکباد پیش کی۔
خطاب