دائرہ دین پناہ‘ 50سالہ شخص قتل‘ حادثات میں 5افراد جاں بحق

  دائرہ دین پناہ‘ 50سالہ شخص قتل‘ حادثات میں 5افراد جاں بحق

  



کبیروالا‘رحیم یار خان‘ دائرہ دین پناہ‘ کچا کھوہ (نامہ نگار‘ نمائندہ پاکستان‘ نمائندہ خصوصی) قل خوانی میں شرکت کے لئے آنے والے ایک ہی خاندان سے بھرے کیری ڈبے کی ڈاکٹر کی کا ر سے ٹکرہوگئی جس سے ساٹھ سالہ خاتون جاں بحق، شوہر سمیت سات افراد زخمی تفصیل کے مطابق ملتان (بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

کا رہائشی محمد نواز کھو کھر اپنی اہلیہ گلاں مائی اور دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ قل خوانی میں شرکت کے لئے کیری ڈبہ نمبریMNL/1625پرسوار نواحی قصبہ مبارک پورکے لئے آرہے تھے کہ پنج کسی کے نزدیک انکی گاڑی تیز رفتاری کے باعث سامنے سے مقامی ڈاکٹر ارشاد اوتیرا کی کار نمبری LED/1392سے ٹکرا گئی،حادثہ میں ساٹھ سالیہ گلاں مائی زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر خالق حقیقی سے جاملی جب کہ اسکاشوہر محمد نواز اور اسکے دیگر رشتہ دارخورشید احمد،نذر حسین،حسنین،ریاض احمد،امام بخش، شبانہ بی بی اور کار سوار ڈاکٹر ارشاد اوتیرا زخمی ہوگئے،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے زخمیوں کو فوری تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کردیا، سٹی پو لیس نے گاڑیاں میں قبضہ میں لیتے کاروائی شروع کردی ہے۔ معمولی تنازعہ پرلاٹھیوں کے وار کر کے50 سالہ شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔ منیر احمد رکشا والا اور لیاقت تگہ کی دائرہ دین پناہ شہر میں کسی بات پر لڑائی ہو گئی جس کا شہریوں نے بیچ بچاو کرا دیا چاہ قریشی والے کا رہائشی 50 سالہ غلام فرید تگہ راجپوت لیاقت کے گھر گلہ دینے کیا تولیاقت ولد فریاد علی،عامر ولد محمد اسلم،شاہد،محمد منیر اقوام تگہ راجپوت،نور محمد زاہد پوڑاطیش میں آ گئے اور لاٹھیوں مکوں گھونسوں کے وار کر کے غلام فرید تگہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کرمقامی رورل ہسپتال پہنچا کر کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ گزشتہ رات حسینی چوک اور صابر چوک کے درمیان برلب روڈ ایک پیسنٹھ سالہ بزرگ کی نعش پڑی تھی کہ علاقائی لوگوں نے تھانہ کچاکھوہ پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لے کر سول ہسپتال کچاکھوہ منتقل کر دیا اور نواحی علاقہ جات میں نعش کے متعلق اعلانات کروائے تا حال نامعلوم شخص کی شناخت نہ ہو سکی۔ آگ تاپنے کے دوران جھلس کر شدیدزخمی ہونے والا40سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑگیا۔ باغ وبہارکارہائشی40سالہ مورو جی شدید ٹھنڈ کے باعث آگ جلا کر تاپ رہاتھاکہ اچانک کپڑوں میں آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں وہ 25 فیصد جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔ورثاء نے آگ پر قابوپاکر طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود مورو جی جانبرنہ ہوپایااور دم توڑگیا۔

حادثہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...