بلدیاتی اداروں میں سینٹری ورکرز‘ سیورمین بھرتی کرنیکی اجازت

بلدیاتی اداروں میں سینٹری ورکرز‘ سیورمین بھرتی کرنیکی اجازت

  



ملتان(سپیشل رپورٹر)لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے ملتان سمیت صوبہ بھرکے بلدیاتی اداروں میں سینٹری ورکرز اور سیورمین ڈیلی ویجز پر بھرتی کی اجازت دے دی ہے، دیہی یونین کونسلوں  میں ضرورت کیمطابق سینٹری ورکرز اور سیورمین ایک ماہ کیلئے (بقیہ نمبر20صفحہ12پر)

بھرتی کئے جائیں  گے، مذکورہ سینٹری ورکرز اور سیورمین کو ایک ماہ کی تنخواہ مذکورہ بلدیاتی ادارے دیں  گے۔ حکومت کی جانب سے سینٹری ورکرز اور سیورمین ایک ماہ کیلئے بھرتی کرنے کے اقدامات صفائی میں  بہتری لانے کیلئے کئے جارہے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر