10فروری‘ نیشنل مینجمنٹ کورس کیلئے 47افسروں کے ناموں کی منظوری سعید احمد شیخ بھی فہرست میں شامل

  10فروری‘ نیشنل مینجمنٹ کورس کیلئے 47افسروں کے ناموں کی منظوری سعید احمد شیخ ...

  



ملتان (سپیشل رپورٹر)وفاقی حکومت نے 10 فروری سے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینیجمنٹ لاھور میں شروع ھونے والے (بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

112

(بقیہ نمبرصفحہ12پر)

ویں نیشنل مینیجمنٹ کورس (این۔ ایم۔ سی) کیلئے سنتالیس افسروں کے ناموں کی منظوری دی ھے جن میں سابق کمشنر بہاولپور کیپٹین ریٹائرڈ ثاقب ظفر اور سابق آر۔ پی۔ او بہاولپور سہیل حبیب تاجک سمیت خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں تعینات کئی سینئر افسروں کے نام شامل ہیں۔ لودھراں سے تعلق رکھنے والے سعید احمد شیخ کو بھی وفاقی حکومت نے اس کورس کیلئے نامزد کیا ھے جو اس وقت لاھور میں ڈائریکٹر جنرل پی۔ آئی۔ ڈی کے طور پر فرائض سر انجام دے رھے ہیں۔ سعید احمد شیخ کا تعلق سی۔ ایس۔ ایس کے 25ویں کامن سے ھے اور وہ مرحوم شیخ محمد عبداللہ کے صاحبزادے، انجمن پٹواریان تحصیل لودھراں کے صدر ملک بشیر احمد کسرا کے بھانجے اور غلہ منڈی لودھراں کی معروف کاروباری شخصیت شیخ غلام یاسین کے چچا ہیں۔ لودھراں کے نواحی گاوں مجلدی والہ کے رہائشی سعید احمد شیخ کے چھوٹے بھائی نوید احمد شیخ بھی سی۔ایس۔ ایس کے 38 ویں کامن کے افسر ہیں اور آجکل بطور ڈپٹی کمشنر گلگت اپنے فرائض سرانجام دے رھے ہیں۔

منظوری

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...