ملتان‘ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی 300سینٹری ورکرز‘ 25ڈرائیورز بھرتی کرنیکا عمل ٹھپ
ملتان (سپیشل رپورٹر)ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ کی جانب سے 300سینٹری ورکرز اور 25 ڈرائیورز کی تھرڈ پارٹی کے ذریعے بھرتی کے عمل کو حتمی شکل نہیں دی جا سکی ہے بتایا گیا ہے کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ نے 300(بقیہ نمبر30صفحہ12پر)
سینٹری ورکرز اور 25ڈرائیورز کی بھرتی کیلئے ٹینڈرز جاری کئے جس میں 4کمپنیوں نے حصہ لیا۔ منیر بھٹہ اینڈ سنز نے 28ہزار 500 روپے سب سے کم ریٹ دیکر ٹینڈرز میں کامیابی حاصل کی۔ لیکن ڈی سی ملتان عبدالعامر خٹک نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ کامیاب بولی دینے والے ٹھیکہ دار سے مذاکرات کئے جائیں اور فی سینٹری ورکر مزید ریٹ کم کروائے جائیں ، منیر بھٹہ اینڈسنز نے مزید ریٹ کم کرنے سے انکار کردیا ہے جس کے باعث سینٹری ورکرز اور 25ڈرائیورز کی تھرڈ پارٹی کے ذریعے بھرتی کے عمل کو حتمی شکل نہیں دی جا سکی ہے۔