مہنگائی‘ بے روزگاری‘ عوامی مسائل میں اضافے سے صورتحال ابتر ہوگئی‘ سعید مینس

مہنگائی‘ بے روزگاری‘ عوامی مسائل میں اضافے سے صورتحال ابتر ہوگئی‘ سعید ...

  



میلسی(سپیشل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء اور سابق ایم این اے سعید احمد خان مینس نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل میں مسلسل ناکام ثابت ہوئی ہے وزیر اعظم اور ان کی ٹیم محض عوام کو سہانے خواب دکھانے میں مصروف ہے اور عوام سے کیئے گئے وعدوں میں سے اب تک کوئی ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر پریس کلب عزیز اللہ(بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

شاہ کی رہائشگاہ پر ان کے صاحبزادے محمد طارق عزیز کی شادی کی مبارکباد دینے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گیس، بجلی، پٹرول اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں گذشتہ ڈیڑھ سال کے دوران تقریبا 2 گنا اضافہ کر کے عوام کی کمر توڑ دی گئی ہے اور حکمران اپنے اقدامات کے ذریعے عوام پر مزید مہنگائی مسلط کر رہے ہیں ان حالات میں عوام (ن) لیگ کے دور کو یاد کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں جس میں ملک کی ترقی کے ساتھ ساتھ عوام کو بھر پور ریلیف ملا انہوں نے کہا کہ موجودہ اراکین اسمبلی نے میلسی کی تعمیر و ترقی کیلئے تاحال کچھ نہیں کیا ہمارے دور اقتدار میں میگا پراجیکٹس نہ لانے کے طعنے دینے والے علاقے کو اب تک کوئی بھی چھوٹا بڑا منصوبہ دینے میں ناکام ہیں بلکہ ہمارے دور میں منظور کرائے جانیوالے میلسی کے ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹیں ڈالی گئیں اور اب جان بوجھ کر فنڈز روک رکھے ہیں میرا مشورہ ہے کہ ان منصوبوں پر اپنے ناموں کی تختیاں لگوا کر فنڈز جاری کروائیں کیونکہ یہ تمام منصوبے علاقے کی ترقی اور عوام کی فلاح کے منصوبے ہیں اس موقع پر محمد اجمل خان سگو اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

سعید مینس

مزید : ملتان صفحہ آخر