عالمی دہشتگرد امریکہ‘ اسرائیل صرف مسلمانوں کو نشانہ بنارہے ہیں‘ جمشید دستی

  عالمی دہشتگرد امریکہ‘ اسرائیل صرف مسلمانوں کو نشانہ بنارہے ہیں‘ جمشید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
چوک مہرپور(نمائندہ پاکستان) عوامی راج پارٹی کے چئیرمین وسابق ایم این اے جمشیددستی نے ایران،امریکہ کشیدگی کے حوالے سے اپنے بیان میں کہاہے کہ امریکہ،اسرائیل عالمی دہشت گردہیں جن کامقصد صرف اور صرف مسلمانوں کونقصان پہنچاناہے انہوں نے کہاکہ خطے میں پھیلی کشیدگی کوخودامریکہ پروان چڑھارہاہے جس کامقصد مسلم ممالک پہ قبضہ کرکے اپنی اجارہ داری (بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

قائم کرناہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے اپنے اندرونی حالات کشیدگی کاشکار ہیں امریکہ،ایران جنگ میں ثالثی کی بجائے پاکستان دوٹوک عالم اسلام کی حمائت کرے،انہوں نے کہا امریکہ کی طرف سے پاکستانی امداد کی فوری بحالی پاکستان کو ایران کی مخالفت میں کھینچنایے انہوں نے کہاکہ سابق صدرپرویزمشرف نے ایک فون پراپنے اڈے امریکہ کے حوالے کردیئے تھے جس کی وجہ سے لاکھوں پاکستانی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھے،آج بلوچستان،فاٹا دہشت گردی کی لپیٹ میں ہیں،عافیہ صدیقی کو بغیرکسی مزاحمت کے امریکہ کے حوالے کردیاگیا،انہوں نے کہا اسی امریکہ نے صدام کو ایران کے خلاف استعمال کیا اب یہی امریکہ ایران کے خاتمہ کے لیئے زور لگارہاہے انہوں نے کہا کہ ملائشین صدرمہاتیرمحمد کی طرف سے مسلم ممالک کے اتحادکے حوالے سے اجلاس میں شرکت نہ کرنا عمران خان کی سب سے بڑی غلطی تھی انہوں نے کہاکہ ایٹمی طاقت ہونے کی وجہ سے پوری دنیاکے مسلمانوں کی نظریں پاکستان پر لگی ہیں انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیاہے عالم اسلام متحدہوکر امریکہ کواسی کی زبان میں جواب دے۔
جمشید دستی