تبدیلی سے خوف زدہ عناصر حکومت کیخلاف بے بنیاد پراپیگنڈہ کررہے ہیں‘ مہناز سعید
مظفرگڑھ(نامہ نگار) تحریک انصاف کی مرکزی رہنما اور چیئرپرسن وزیر اعلی شکایات سیل پنجاب مہناز سعید نے کہا ہے کہ میرٹ کی حکمرانی موجودہ حکومت کا طر? امتیاز ہے. گزشتہ 10برس کے دوران ریکار ڈ قرضے لئے گئے لیکن ان قرضوں کو ملک کی ترقی اور عوام کی خوش حالی کیلئے استعمال نہیں کیا گیا. سینئر سیاسی راہنما حلقہ این اے 184 مظفرگڑھ رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان کو درست سمت میں لے کر جا رہی ہے. پی ٹی آئی ذاتی مفادات کی سیاست(بقیہ نمبر37صفحہ12پر)
نہیں کرتی اور نہ کریں گے. جبکہ تبدیلی سے خوف زدہ عناصر حکومت کیخلاف بے سود پراپیگنڈہ کر رہے ہیں جو قابل مذمت ہے.
مہناز سعید