ملتان ائیر پورٹ‘ دھند ختم ہوتے ہی فلائٹ آپریشن معمول پر آنا شروع
ملتان (نیوز رپورٹر) موسم بہتر ہونے کے بعد دھند ختم ہوتے ہی ملتان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن معمول پر آنا شروع ہو گیا ہے، تفصیل کے مطابق ملتان اور گرد و نواح میں موسم بہتر ہو گیا ہے جس کے بعد دھند بھی ختم ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے ملتان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول بہتر ہونا شروع ہو گیا ہے، آپریشنل وجوہات کے باعث جدہ سے ملتان ا?نے والی پرواز ایک گھنٹہ تاخیر سے ملتان پہنچی، اسی طرح ملتان سے مدینہ جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز 36 گھنٹے کی تاخیر سے روانہ (بقیہ نمبر38صفحہ12پر)
ہوئی، سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ پروازوں کا شیڈول جلد بہتر ہو جائے گا،
آپریشن