ڈیرہ‘ پولیس چھاپہ‘ سلنڈروں سے ری فلنگ کرتے 9افراد گرفتار

  ڈیرہ‘ پولیس چھاپہ‘ سلنڈروں سے ری فلنگ کرتے 9افراد گرفتار

  



 رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان)پولیس تھانہ شیدانی قومی شاہراہ پر ملٹی نیشنل گیس کمپنی کے ٹینکروں سے گیس چرا کرسلنڈروں میں ری فلنگ کرتے ہوئے ڈرائیوروں سمیت 9ملزمان کوگرفتارکرلیا2فرار تفصیل کے مطابق دوران گشت مخبرکی اطلاع پر تھانہ شیدانی میں تعینات ایس ایچ او ملک اسلم صابر اور خان بیلہ چوکی انچارج محمد یونس عباسی نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موضع رم کے علاقہ زیر تعمیر مقامی پیٹرول پمپ کے عقب میں احاطہ میں کامیاب چھاپہ مارکر ملٹی نیشنل گیس کمپنی کے ٹینکر نمبریJV- 4923 سے بذریعہ پائپوں (بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

اور الیکٹرانک مشینوں کے ذریعے غیرقانونی طریقے سے سلنڈروں میں ری فلنگ کرتے ہوئے ڈرائیوروں سمیت9ملزمان محمد مختیار‘ اشرف علی‘ احمد محمود‘ محمداطہر‘ لعل دین‘ عبدالمالک‘ خلیل احمد‘ امتیازحسین اور محمد شعیب کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جبکہ دو ملزمان رانا محمد یونس اورملک اعجاز اعوان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ احاطہ سے ملٹی نیشنل کمپنی گیس کے ٹینکرز‘ سلنڈروں سے بھرا ہوا ڈالہ‘ 2لاکھ96ہزار700روپے کی نقدی اور ری فلنگ کاسامان برآمدکرلیا‘ قبضہ میں لے کر تھانہ منتقل‘ چوکی انچارج محمد یونس عباسی کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

گرفتار

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...