آوارہ کتوں کا حملہ‘ چھکمسن بچوں سمیت 12افراد شدید زخمی

  آوارہ کتوں کا حملہ‘ چھکمسن بچوں سمیت 12افراد شدید زخمی

  



رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان)آوارہ کتوں کے حملے میں 6کمسن بچوں سمیت مزید12افراد شدید زخمی ہوگئے تفصیل کے مطابق24گھنٹوں کے دوران رحیم یارخان اور نواحی علاقوں میں آوارہ کتوں کے حملے نا تھم سکے‘ مزید 12افراد جن میں 12سالہ بشریٰ بی بی‘ کوٹ سمابہ کا2سالہ محمد فیصل‘ فتح پورپنجابیاں کا8سالہ محمدحذیفہ‘ نوریوالی کا7سالہ محمد نوید‘ چک 111 کا9سالہ محمد شاہ زیب‘ عطاء کلیم کالونی کی8سالہ طیبہ بی بی‘ بھونگ کا28سالہ محمد شاہ زیب‘ بستی غریب شاہ کی60سالہ عذرا بی بی(بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

‘ چک99کا25سالہ محمداعظم‘ موضع کچا کا40سالہ محمداختر‘ قادر والا پل کا30سالہ محمد شہزاد‘ بہودی پورماچھیاں کی45سالہ شمشاد بی بی کو آوارہ کتوں نے کاٹ کر شدید زخمی کردیا۔ ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کیا جہاں انہیں کتوں کے کاٹنے کی ویکسین فراہم کی جارہی ہے‘ واضح رہے کہ گزشتہ تین سال کے دوران ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم تاحال کاغذی کارروائی تک محدود رہ گئی ہے۔

زخمی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...