ایجوکیشن افسر کا چھاپہ‘ ڈپٹی ڈی ای او زنانہ کا دفتر خالی

    ایجوکیشن افسر کا چھاپہ‘ ڈپٹی ڈی ای او زنانہ کا دفتر خالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سی ای اوتعلیم کاچھاپہ ڈپٹی ڈی ای او زنانہ کے دفترسے پوراعملہ غائب پایا گیا تفصیل کے مطابق سی ای او تعلیم بہاولپورظہوراحمدچوہان نے ڈپٹی ڈی ای اوزنانہ بہاولپورسٹی کے دفتر پرچھاپہ ماراتووہاں سے ساراعملہ غائب پایاگیا جب انہوں نے موبائل فون پرڈی ای اوزنانہ سے رابطہ کیاتوانہوں نے علاقہ میں وزٹ کابہانہ لگادیاجس پرانہوں نے انکوائری شروع کردی ہے گزشتہ(بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

دنوں بھی سی ای اونے اسی دفترپرچھاپہ ماراتھااورموقع پرکئی اے ای اوز اورکلرک غائب پائے گئے تھے جس پرانہوں نے شوکاز نوٹس جاری کیے بعدازاں انہیں وارننگ کرکے معاف کردیاتھا۔
چھاپہ