قتل مقدمہ‘ 7ملزموں کا ڈی این اے ٹیسٹمکمل،جیل بھجوانے حکم

قتل مقدمہ‘ 7ملزموں کا ڈی این اے ٹیسٹمکمل،جیل بھجوانے حکم

  



ملتان ( خبر نگار خصو صی) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے ڈکیتی کی واردات کے دوران بکری مالک کو رسیوں سے باندھ کر قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث 7 ملزموں کا ڈی این اے ٹیسٹ اور برآمدگی مکمل ہونے پر جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ گلگشت کے مطابق ملزموں وسیم، سبطین، ذیشان، سرفراز، غالب، فہیم اور ہارون عرف راجہ 17 دسمبر کی رات مقتول سلیم کے گھر ڈکیتی کے ارادے سے گئے اور 12 بکریاں اٹھائی اور اسی دوران مقتول (بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

سلیم کے ہاتھ پاؤں رسیوں سے باندھ کر اسے قتل کردیا تھا اور موقع سے فرار ہوگئے تھے۔پولیس نے چند روز میں ہی اندھے قتل کو ٹریس کرکے ملزموں کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے دوران تفتیش دیگر وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی اقرار کیا تھا۔ ملزموں کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جاچکا ہے جبکہ برآمدگی بھی ہوچکی ہے اس لیے ملزموں کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا جائے۔

حکم

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...