وہاڑی‘ غنڈہ عناصر موبائل کمپنی ٹاورز سے کروڑوں روپے کی مشینری لیکر فرار
وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی) سیکیورٹی ٹھیکہ سے مبینہ بھتہ نہ ملنے کی رنجش با اثر غنڈہ گرد عناصر نے نجی موبائل کمپنی ٹاورز سے مبینہ طور پر اسلحہ کے زور پر کروڑوں مالیت کے بیش قیمت سی ڈی آرز اتار لئے متعدد علاقوں میں سروس کی فراہمی معطل ہوگئی شہر واقعات کے مطابق نجی موبائل کمپنی ٹاورز سیکیورٹی سپروائزر حبیب اللہ نے پولیس تھانہ دانیوال میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ نجی موبائل کمپنی ٹاورز کی سیکیورٹی میں بطور سپروائزر ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے گزشتہ روز وہ ٹاورز (بقیہ نمبر45صفحہ12پر)
کی دیکھ بھال کے سلسلہ میں مصروف تھے کہ ٹاور نمبر 4660 سے لنک ڈاون کی کال آئی جس پر وہ گواہان کے ہمراہ موقع پر پہنچا تو دیکھا کہ مبینہ ملزمان طاہر بھٹی اپنے دیگر ساتھیوں احمد رضا اور محمد علی کے ہمراہ ٹاور میں موجود ہے اور ٹاور گارڈ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناتے ہوئے کروڑوں مالیت کی مائیکروویوز لنک اتار رہے ہیں ہمیں دیکھ کر ملزمان ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے باہر گاڑی میں موجود طارق بشیر عرف چن بھٹی کے ہمراہ سی ڈی آرز لے کر فرار ہوگئے لنک ڈیوائسز کٹنے سے ضلع بھر میں نیٹ ورک کی فراہمی معطل ہوگئی پولیس تھانہ دانیوال نے مدعی کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر8.20 بجرم392 ت پ درج کرکے کاروائی شروع کردی موبائل ٹاور سیکیورٹی سپروائزر نے صحافیوں کو بتایا کہ ملزمان نے ہماری کمپنی کے فیولر کو مبینہ طور پر اغواء کرکے اس سے گن پوائنٹ پر معلومات لیں اور کلب روڈ سمیت رتہ ٹبہ اور دیگر ایک مقام سے کروڑوں مالیت کی لنکس ڈیوائسز ڈکیتی کرلی ہیں جن کی درخواستیں متعلقہ تھانوں تھانہ لڈن اور تھانہ شیخ فاضل میں دے دی ہیں مسلح ملزمان نے کمپنی کو مبینہ طور پر بھتہ نہ ملنے پر کروڑوں کا نقصان کیا ہے۔
فرار