دوشیزہ کو قتل کرنیکا مقدمہ‘ ملزم کو مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    دوشیزہ کو قتل کرنیکا مقدمہ‘ ملزم کو مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان ( خبر نگار خصو صی) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے خنجر کے پے در پے وار کرکے دوشیزہ کو قتل کرنے کی کوشش کے مقدمہ میں ملوث ملزم کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔فاضل عدالت میں پولیس تھانہ الپہ کے مطابق ملزم محمد اعظم کے خلاف مدعی غلام عباس نے 30 دسمبر کو مقدمہ درج کرایا تھا۔جس میں موقف اختیار کیا کہ وہ گھر کا سامان لینے کی غرض سے گلی میں نکلا اور جب سامان لے کر واپس گھر آرہا تھا تو اس کے بھائی مشتاق کے گھر سے اس کی بھتیجی نادیہ بی بی کے شدید چیخنے چلانے کی آوازیں (بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

آئیں جس پر بھاگ کر وہ بھائی کے گھر پہنچا تو دیکھا کہ ملزم محمد اعظم نے اسکی بھتیجی نادیہ بی بی پر خنجر کے پے درپے وار کرکے اسے شدید زخمی کر دیا ہے ملزم مدعی کو دیکھ کر موقع سے بھاگ گیا تھا تھا۔ زخم شدید ہونے کے سبب نادیہ بی بی بے ہوش ہوگئی اور اسے ہسپتال لے جایا گیا۔ ملزم نیاس کی بھتیجی کو قتل کرنے کی کوشش کی ہے اس لئے ملزم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ اس پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے ملزم سے اعلی ضرب اور تفتیش ہونی باقی ہے اس لیے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔
منظور